بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رسیدیں نکالو، سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعےجمع کئے گئے 13 ارب روپےکہاں اور کیسے خرچ کئے؟ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے اکٹھے کیے۔انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے اکٹھے کیےیہ پیسہ کن اکاؤنٹس میں جمع ہوا ؟کہاں اور کیسے خرچ کیا ؟دوسروں سے حساب مانگنے والے اپنا حساب بھی دیں ؟رسیدیں نکالو !! ۔ انہوں نے کہا کہ رقم بڑھا چڑھا کر بیان کی گئی ؟یا اپنی سیاست پہ خرچ ہوئی ؟