بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کے صاحبزادے زمان پارک سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے،قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،بیٹوں کی آمد کے باعث چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کردیا تھا۔

یاد رہے کہ قاسم اور سلیمان والد عمران خان کی عیادت کیلئے جمعرات کو پاکستان آئے تھے ۔