بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے پنشنرز اور ملازمین تنخواہوں سے محروم،نوبت فاقوں تک جاپہنچی

اسلام آباد (ممتاز نیوز)ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر نیوز عبدالہادی مایارنے کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان طاہرحسن کس قانون کے تحت ریٹائرڈ ریڈیوملازمین کے پنشنزپر 50 فیصد کٹ لگارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخاراور وفاقی وزیراطلاعاونشریات مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان طاہر حسن سے پوچھا جائے کہ کس قانون کی رو سے وہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشنزمیں پچاس فیصد کٹوتی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ملازمین پہلے سے ہی تنخواہوں پنشنرز اورسے محروم ہیں۔ پندرہ روز گزرنے کے باوجود تنخوائیں نہ دی جا سکیں۔ بزرگ پنشنرز فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے اہم ادارے ریڈیو پاکستان میں ملازمین اور پنشرز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی جا سکی۔ پنشنرز کا کہنا ہے کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ ہم اپنے گھریلو اخراجات کو پورا کر سکیں۔ ریڈیو پاکستان پنشنرز کا کہنا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ہمیں تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جا رہی۔ حکومت پاکستان فوری طور وزارت اطلاعات کو پر ہماری تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری کریں۔ پنشنرز کا کہنا ہے کہ ہر ماہ پنشنرز دیر سے ملتی ہے جس سے گھر یلو اخراجات اور ضروریات پوری کرنے میں انتہائی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہم نے اس ادارے کے لیے بہت محنت کی ہے اب ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت پاکستان ہمیں پنشن بھی وقت پر نہیں دے رہی۔ پنشنرز نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اطلاعات سے فوری طورپر مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔