پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دشمن اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا جتنا عمران خان نے ملک کو پہنچایا۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو گمراہ کرنے کا نام سیاست نہیں۔ یہ روش نہیں چلے گی، سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے دشمن کا نمائندہ بن کر داخلی جارحیت کی، پوری قوم داخلی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ ملکی سالمیت کے لیے اب قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ عمران خان کے انتشار سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان آپ نے ساڑھے 3 سال میں ملک کو ڈبویا، آج اس شخص کا امریکی بیانیہ کہاں گیا۔
دشمن اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا جتناعمران خان نے ملک کو پہنچایا، مولانا فضل الرحمان








