بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھڑی کب اور کتنے میں فروخت کی گئی، فروخت کنندہ کون تھا؟ زلفی بخاری نے تفصیلات جاری کردیں

 

اسلام آباد: گھڑی کب اور کتنے میں فروخت کی گئی، فروخت کنندہ کون تھا؟ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے تفصیلات جاری کردیں۔اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہاکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گھڑی 3 سال قبل 2019 میں 250 ہزار ڈالرز میں فروخت کی گئی، گھڑی پاکستانی ڈیلر کی جانب سے دبئی میں فروخت کیلئے اس ڈیلر کے سپرد کی گئی، ان کے مطابق گھڑی 2019 میں دبئی میں 250 ہزار ڈالرز کے عوض فروخت کی گئی، ان تفصیلات کے ویب سائٹ پر موجود ہونے کے شواہد بھی پیشِ خدمت ہیں۔