نیویارک: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اپنے اسٹاف سے کہا ہے کہ وہ انتہائی محنت اور طویل گھنٹوں تک کام کرنے کیلئے راضی ہوں بصورت دیگر انہیں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑیگا۔ یہ با ت ایک اندرونی یاداشت میں بتائی گئی ہے جسے کئی امریکی اخبارات نے شائع کیا ہے ۔ ٹیسلا کے مالک نے گزشتہ ماہ 44ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اسکے بعد سے سخت تبدیلیوں پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
محنت اور طویل گھنٹوں تک کام کریں یا نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا، ایلون مسک کی ٹوئٹر ملازمین کو دھمکی








