بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چور اچکے اور فراڈیئے عمران خان کو اپنے جیسا ثابت کرنے پر تلے ہیں، وینا ملک توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے ایشو پر کپتان کے حق میں بول پڑیں

لاہور: پاکستان شوبز کی مشہور شخصیت اور اداکارہ وینا ملک توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے ایشو پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حمایت میں بول پڑیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وینا ملک نے کہاہے کہ دنیا جہان کے چور اچکے اور فراڈیئے عمران خان کو اپنے جیسا ثابت کرنے پر تلے ہیں، اداکارہ کاکہناہے کہ خان نے جو تکلیف دی ہے وہ ایک گھڑی چین سے بیٹھنے نہیں دیتی ان کو۔۔بیچارے۔وینا ملک کاکہناتھا کہ انٹرنیشنل بھکاری اور چور خاندان سیلاب زدگان کی امداد بھی کھا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے ایشو پر اپوزیشن کی شدید تنقید کی زد میں ہیں، قیمتی گھڑی کی سستے داموں فروخت اور خریدار عمر فاروق کے بیان کے بعد سیاسی محاذ پر کافی گرما گرمی ہے، اپوزیشن کی جانب سے عمران خان سے تحائف بیچنے پر رسیدوں اور منی ٹرانزیکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔