لاس اینجلس: پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسرے سال بھی گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گلو کارہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی اور انہوں نے اب ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔گریمی ایوارڈز کیلیے عروج آفتاب کو ایک بار پھر انوشکا شنر کے گانے “اُدھرو نا” کیلیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ مسلسل دوسری بار گریمی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔عروج نےاپنے آفیشل اکاونٹ انسٹاگرام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر کا تراشہ شیئر کیا جس میں 2023 کے لیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔اس اخباری تراشے میں گریمی کی جانب سے عروج آفتاب کو بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر نامزدگی کیلیے رب کا شکر بھی ادا کیا اور بتایا کہ” وہ اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتیں”۔عروج آفتاب نے اس پوسٹ کے کیپشن میں انوشکا شنر کے ساتھ خود کو بھی مبارک باد پیش کی۔









