دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ با مقصد مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دینہ والوں کا شکریہ جنہوں نے فقید المثال استقبال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا قافلہ ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچے گا اور وہاں ملک بھر سے قافلے پہنچیں گے جبکہ کل حقیقی آزادی کا قافلہ گوجر خان پہنچے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت بامقصد مذاکرت چاہتی ہے اور اگر الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سنجیدہ بات کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
با مقصد مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، شاہ محمود قریشی








