وزیرآباد: وزیرآباد فائرنگ کیس میں ملزم نوید کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم نویدکا12دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوران عدالت نے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو10دن غیرقانونی حراست میں کیوں رکھا؟ اگلی پیشی پر جواب داخل کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کودوبارہ 29 نومبر کوعدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی نے باضابطہ کام شروع کردیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دو اراکین سید خرم علی اور نصیب اللہ نے وزیر آباد میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور مزید ڈیجیٹل شواہد کے حصول کے لیے پوائنٹس کی نشاندہی کی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر بحیثیت کنوینئر جے آئی ٹی دو روز میں وزیر آباد جائیں گے، جب کہ جے آئی ٹی عدالت سے ملزم نوید کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پوچھ گچھ کرے گی۔
وزیرآباد فائرنگ کیس، ملزم نوید کا12دن کا جسمانی ریمانڈ منظور








