بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹراعجازچودھری نے عمران خان کو غازی کا خطاب دے دیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسینیٹراعجازچودھری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو غازی کا خطاب دے دیا۔جمعرات کو عمران خان پرحملے کی ایف آئی آرمیں ان کے نامزدکردہ ناموں کی شمولیت اور اعظم سواتی پر تشدداور ارشدشریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کے مطالبات کے حق میں سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے اعجازچودھری نے کہاکہ عمران خان مافیازکے خلاف جہاد کررہے ہیں اور اس جدوجہدکوروکنے کے لئے ان پر قاتلانہ حملہ کیاگیاجس میں انہوں نے زخم کھائے ۔اپنے خطاب  میں اعجازچودھری نے ایک  میڈیاگروپ کو بھی کڑی تنیقد کا نشانہ بنایا۔