بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شعیب اختر سے4 دن قبل ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ حادثے میں جاں بحق

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اتوار کو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

شعیب اختر نے بچے کی حادثاتی موت کی غیرملکی ویب سائٹ کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

شعیب اختر نے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ شارجہ میں گزشتہ اتوار کو ہی میرے پاس دوڑ کر آیا تھا،اس کے گھر والوں نے اگلے دن شکریہ کی ویڈیو بھی بھیجی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے بچے سے ملاقات اور پیار کے اظہارکی ویڈیو بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھاکہ اس خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1593334167814684677?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1593334167814684677%7Ctwgr%5E5ac08cf62c2802acddce4d7d0c30ae6c5403e513%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1160625

دوسری جانب دبئی کے خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شارجہ میں عمارت کی 14 ویں منزل سے گرنے والے پاکستانی بچے کے والدین سے پولیس غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق بچہ کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا اور کھڑکی سے نیچے گرا۔