اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق کووزارت اعلیٰ نہ دینےکے معاملے کے حوالےسےکہاکہ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں میں نے وزیراعظم کاپیغام من وعن ق لیگ کی قیادت تک پہنچادیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی ذرائع کی جانب سے ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینے سے انکار کردینے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بات چیت کے سنجیدہ مرحلے میں ہیں ،غیرزمہ دارانہ بات نہیں کروں گا،
وزیرخارجہ نے اتوار کونجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سیاست میں ہرچیز کھلی ہوتی ہے ،جومن میں تھامیں نے پہنچادیاہم من والے لوگ ہیں۔کوشش ہے اتحادی ہمارے کھڑے رہیں اور وہ کھڑے ہیں۔









