اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نےکچھ بڑا آنے کا بتایا۔
انہوں نے لکھا ‘آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے’۔
ساتھ ہی وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کیا اور لکھا ‘نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں’۔
Stay Tuned Everyone Something BIG’s coming up @iNaseemShah not only an excellent Cricketer but also a very good Actor♥️ pic.twitter.com/nqprJJe7xD
— Waqar Younis (@waqyounis99) November 22, 2022
اس سے قبل نسیم شاہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی۔
The Goal is Living Life on Your Terms❗️ pic.twitter.com/1DZbmmF2Cm
— Naseem Shah (@iNaseemShah) November 21, 2022
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔









