بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان اور یو ایس ایڈ نے پاکستان میں بجلی کے سمارٹ میٹرز کے لیے پہلی اینڈ -کنزیومر موبائل ایپ لانچ کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزارت توانائی، پاکستان پاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور امریکی سرکاری عہدےداران نے بجلی کے سمارٹ میٹرزکے لیے پاکستان کی پہلی اینڈ -کنزیومر موبائل ایپلی کیشن کا سافٹ ورژن جاری کردیا۔

یہ ایپ بجلی کے سمارٹ میٹر کوموبائل فون کے ذریعے صارف سے منسلک کردے گی اور ہر 30 منٹ بعد استعمال شدہ بجلی کا ڈیٹا فراہم کرتی رہے گی۔ مزید، یہ ایپلی کیشن بجلی کی کھپت اور اس پر کنٹرول کی نگرانی،آن لائن بل کی ادائیگی، اور آن لائن شکایات درج کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ ایپ صارفین کو سمارٹ میٹر استعمال کرنے کی ترغیب دے گی جس سے نہ صرف پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا بلکہ کسٹمر سروس کو بہتر بنانے، بجلی کے ضیاع کو کم کرنے، اور آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی.

ایپلی کیشن کے اجراء کے موقع  پرپاکستان میں  یوایس ایڈ کے مشن ڈائرئکٹر ریڈ۔ جے۔ ایشلیمن  نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اشتراک کی  طویل تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور یو ایس ایڈ کے اشتراک کے تحت ملک میں بجلی کے شعبے کو مزید بہتر کرنے کے عمل میں سمارٹ میٹر موبائل ایپلی کیشن ایک اور سنگ میل کی حیثیت  رکھتی ہے۔

وزارت توانائی، پاکستان پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کے نمائندوں نے پاکستان میں صاف، مؤثراور قابل اعتماد توانائی کے شعبے کی تعمیر اورملک میں پائیدار جامع ترقی کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے امریکی تعاون کی ستائش کی۔