اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آرمی چیف کی تعیناتی اور اس حوالے سے ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے راہنماؤں کو کسی قسم کا تبصرہ، بیان یا اس موضوع پر میڈیا سے گفتگو کرنے اور پارٹی کا موقف دینے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تمام پارٹی رہنماؤں اور متعلقہ عہدیداروں کو واضح طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ ہدایات گزشتہ روز عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے رہنماؤں کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات کے حوالے سے ایک فیصلہ تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامی اور ترجمان بلاگرز اور اینکرز پر نہیں ہوگا۔









