لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ نے امریکی ٹیکنیکل دیوقامت کمپنیوں ایپل، گوگل اور موبائل انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بالادستی کےلیے جنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کمپی ٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جو وادی سیلی کون کی ان دو بڑی کمپنیوں کی خلاف باضابطہ سرگرمیوں کی چھان بین کررہی ہے۔ موبائل ایکو سسٹم پر گوگل اور ایپل کی ہی اجارہ داری ہے۔ جنہوں نے پورے آپریٹنگ نظام کو جکڑ رکھا ہے۔ برطانیہ میں 97فیصد براؤزنگ ایپل اور گوگل کے ایپس سے ہوتی ہے۔
گوگل اور ایپل کی اجارہ داری برطانیہ میں تحقیقات








