لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حسن علی کی گفتگو میں محو ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر حسن علی نے وضاحت پیش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ تصویر ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں لی گئی جہاں بابر اعظم اور حسن علی کی ملاقات ہوئی اور دونوں ہی گہری گفتگو کرتے نظر آئے۔ ایک مداح نے یہ تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ ‘برائے مہربانی مجھے بھی بتائیں آپ دونوں ایسی کیا باتیں کررہے ہیں جو بابر کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے؟’
حسن نے ٹوئٹ پر جواب دیا اور لکھا دراصل ہم دونوں شاداب کی شادی کے بارے میں بات کر رہے تھے اور بابر نے شاداب کی شادی کے بارے میں کہا کہ وہ تو نہیں ہونی۔ساتھ ہی فاسٹ بولر نے ہنسنے والا ایموجی بھی استعمال کیا جب کہ حسن نے اپنی ٹوئٹ میں آل راؤنڈر شاداب خان کو بھی ٹیگ کیا۔
Basically we talking about Shadab’s wedding babar saying vo ni honi 😆 @76Shadabkhan https://t.co/LLejsLkBFq
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) November 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں شاداب کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے ہیں، مداحوں کو انتظار ہے کہ کب ان کے پسندیدہ کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں ان دنوں حسن علی قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں۔









