بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 8 کے پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کب اور کہاں ہو گی؟

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی، ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضا مندی سے کیا گیا ہے۔

عثمان واہلہ نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔