بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پرقاتلانہ حملہ، نوازشریف پر سازش کے الزام کاڈرامہ فلاپ ہو گیا

لندن(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران کے قتل کی سازش کاالزام عائد کرنے والے تسنیم حیدر شاہ کے قریبی دوست ملک لیاقت نے انہیں جھوٹا قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف پر ایسے الزامات میرے لئے حیران و پریشان کن تھے ۔انٹرویومیں ملک لیاقت نے کہا کہ میں تسنیم حیدر کا دوست ہوں اور انہیں کئی سال سے جانتا ہوں ، اتوار کوتسنیم حیدر صبح 10بجے میرے گھر آیااور کہا کہ ملک صاحب ایسٹ لندن جانا ہے ، میں نے کہا کہ میں تو سویا ہوں ،ابھی نہیں جا سکتا جس پر ا س نے کہا کہ میں انتظار کر لوں گا اور کافی پی کرواپس آتا ہوں ، جب وہ کافی پی کر آیا تو ساڑھے دس بچ چکے تھے اور میں بھی باہر نکل آیا اور ان کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔ملک لیاقت کے مطابق ایسٹ لندن جاتے ہوئے مجھے راستے میں بتایاگیا کہ وہاں پریس کانفرنس کرنی ہے اور کچھ الزامات لگانے ہیں ، ایسٹ لندن پہنچ کرپریس کانفرنس میں تسنیم حیدر نے مجھے پاس بٹھا لیا اور پھر نوازشریف اور ناصر بٹ پرالزامات لگانا شروع کردیئےجو میرے لئے حیران وپریشان کن تھے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ پریس کانفرنس کا اہتمام میں نے کرایاتھا، میں تو میڈیا کے لوگوں کو جانتا ہی نہیں ۔