خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مفادعامہ کی خاطر موٹرویز پررات دس بجے سے صبح چھ بجے تک آئل ٹینکرز کے سفر کرنے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 شاہدجاوید کی ہدایت پرسیکٹر کمانڈرایم فور عاطف چودھری کے حکم پر آئل ٹینکرز کے خلاف انفورسمنٹ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر آئل ٹینکرز کی فٹنس،ویک ٹائرزاور سیفٹی کٹس کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ موٹرویز پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرزکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان کو رات 10:00 بجے سے صبح 06:00 تک مفادعامہ کی خاطر موٹرویز پر سفر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ نو مور کیمپین کومؤثر بنانے کیلئےمختلف جگہ پر تعینات کئے گئے سپاٹرز کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔موٹر ویز پر اس کمپین کا مقصد حادثات کو کنٹرول کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچاناہے۔سیکٹر کمانڈر ایم فور کیمطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، تمام فیلڈ سٹاف قانون کے یکساں نفاذ کو بلا تفریق یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
موٹروے پر رات 10 سے صبح6 بجے تک آئل ٹینکرز کے سفر کرنے پر پابندی








