جدہ(ممتازنیوز)رکن قومی اسمبلی وصدر مسلم لیگ(ن) گلف چودھری احسان الحق باجوہ،مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے پاک فوج کی اعلیٰ تقرریوں میں میرٹ یقینی بنانے پروزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہےاور فوج کی حالیہ تقرریاں اس بات کاتازہ اور واضح ثبوت ہیں۔سینئرترین جنرل عاصم منیرکی آرمی چیف اورساحر شمشاد مرزا کی بطو ر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تعیناتی پر اپنے ردعمل کا اظہاکرتے ہوئے شیخ سعید احمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر اثرانداز ہونے کی ہرممکن کوشش کی لیکن حکومت کسی بھی طور پر ان کے دباؤ میں نہیں آئی اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا، پارٹی قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر میرٹ پر تقرریاں یقینی بنانے کا سہرا وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے اور اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،امیدہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں سے معاشی بحران پر قابو پانے میں بھی سرخروہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پونے چار سالہ دوراقتدار میں ملکی معیشت تباہی کی جس نہج پر پہنچی وہ کسی ڈھکی چھپی نہیں،اب اگر اپنی غیرذمہ دارنہ طرزعمل سے سیاسی عدم استحکام کے ذریعے وہ معیشت کو مزیدنقصان پہنچاتے ہیں تو یہ کسی بھی طور پر ملک کی خدمت نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی محب وطن اور سنجیدہ سیاست دان ایساکرسکتا ہےلہذا امیدکی جاتی ہے کہ عمران خان اب اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لائیں گے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔
فوج کی اعلیٰ تقرریوں میں میرٹ یقینی بنانے پر وزیراعظم اور وزیرخزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں،رہنمان لیگ گلف وسعودی عرب








