کوئٹہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی وزیر اعظم کا اختیار ہے ، تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ،صدر مملکت سمری میں تاخیر کرسکتے تھے مگر مسترد نہیں ۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے جلد انتخابات کے حوالے سے سوال پر کہا خان صاحب کو جلدی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی میں 6 ماہ لگیں گے ۔ ابھی مردم شماری باقی ہے ۔
عمرا ن خان کو انتخابات کی جلدی ہے مگر ایسا ممکن نہیں ، احسن اقبال








