آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔
جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار کا استقبال کیا۔
President of Pakistan Dr Arif Alvi and Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa join us on the evening honouring the achievements of our cricket stars. pic.twitter.com/vkmBbYhuYT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2022
آرمی چیف نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گفتگو ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاسٹ بولر سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔
📸 A star-studded evening filled with memories and appreciation for the players. pic.twitter.com/WujfzsopU5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کیا جانا چاہیے، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔
قریب کی میزبان نے کرکٹ ٹیم سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوالات کیے۔
جواب میں پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے ورلڈ کپ ہم کلوز مارجن سے ہارے اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔









