بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کوویلفیئر ونگ کا وزیراعلیٰ کیلئے نیا طیارہ خریدنے کی سمری ارسال

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کا خزانہ خالی ہونے کے باوجود اپنے لئے نئے طیارے کی خریداری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب کو 6ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویلفیئر ونگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا طیارہ خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب سے 6 ارب روپے مانگ رکھے تھے۔ جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ویلفیئر ونگ کی سمری کو مسترد کردیا مگر ویلفیئر ونگ نے طیارے کی خریداری کے لئے ایک مرتبہ پھر سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی ہے جسے محکمہ خزانہ نے وصول کر کے حتمی منظوری کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔