اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے پبلک مقامات پر اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی میں دو ماہ کی توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی پہلے سے موجود تھی جس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا اور انسانی جان کو محفوظ بنانا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے انسانی جان بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پبلک مقامات پر اسلحے کی نمائش پر پابندی میں توسیع








