راولپنڈی (ممتازنیوز)نامزد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشادمرزا سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر کرنل( ر) فواد حنیف نے چکلالہ کینٹ میں منعقدہ اوپن ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی ۔ کرنل (ر) فواد حنیف نے انہیں ایپسما کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور ان کی تعیناتی کو ملک و قوم کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ نئے آرمی چیف سے ملاقات میں ملک بھر کے کنٹونمنٹس سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ ہمیں آپ سے توقع ہے کہ آپ ملک میں فروغ تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کرنل( ر) فواد ا حنیف نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے جلد ملاقات کی یقین دہانی بھی کروا دی۔ ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کرنل فواد حنیف کی تعلیم کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور انکے جذبے کو سراہا۔
جنرل عاصم منیر،ساحرشمشادمرزا سے ایپسما کے ایگزیکٹوممبر کرنل(ر)فوادحنیف کی ملاقات، کنٹونمنٹس سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی پربات کی








