تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید پارٹی چیئرمین عمران خان کا تعارف کراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
راولپنڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ٹانگ پر گولیاں لگنے کے بعد عمران خان پہلی بار عوام میں واپس آئے ہیں۔
اسٹیج پر فیصل جاوید نے عمران خان کی آمد پر ان کا تعارف کرایا اور اسی دوران آبدیدہ ہوگئے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ سے عوام کی امیدیں ہیں۔
پی ٹی آئی راہنما نے ’عمران تیرے جانثار۔۔ بےشمار، بےشمار‘ کے نعرے بھی لگوائے جبکہ شرکا نے ’کون بچائے گا پاکستان۔۔ عمران خان، عمران خان‘ کے نعرے بلند کیے۔
عمران خان کا اسٹیج پر موجود قائدین نے زبردست استقبال کیا۔ وہ چھڑی کا سہارا لے کر اسٹیج پر پہنچے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان چیئرمین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگے۔@FaisalJavedKhan#یوم_انقلاب_26_نومبر pic.twitter.com/KxiMq150kw
— Syeda Arooba komal (@SyedaAroobaKoml) November 26, 2022









