بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جس دن فیصلہ ہوا، پرویزالٰہی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اسمبلی تحلیل کر دیں گے ، حسین الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری حسین الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور ساتھ کھڑے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور ساتھ کھڑے ہیں ۔جس دن فیصلہ ہوا، پرویزالٰہی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اسمبلی تحلیل کر دیں گے ۔

قبل ازیں مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے سرخرو کیا اور پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بننے ،27 جولائی کے بعد ہم بونس پر چلے رہیں ۔مونس الٰہی نے کہاکہ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں ،جس دن عمران خان نے کہاکہ اسی دن اسمبلی توڑ دی جائے گی ۔