قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح بڑے تو بڑے بچے بھی ان کی محبت میں کسی طور پیچھے نہیں۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے فین بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا بلا تو کہیں بازو دکھا رہے ہیں۔
ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5 لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40 لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔
Cricket may be a dying sport but not in this country pic.twitter.com/3cseRUJgBG
— samia 🇵🇰🇵🇸 (@notrophiess) November 26, 2022









