کوئٹہ(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تھانہ کچلاک میں درج کیا گیا ہے،مدعی مقدمہ عزیز الرحمان نے درج ایف آئی آر میں کہا کہ میں اہل و عیال کے ہمراہ چمن ہاؤسنگ میں رہائش پذیر ہوں ،میں نے رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر چیک کیں تو راولپنڈی کے جلسہ میں اعظم سواتی تقریر کر رہے تھے جسمیں انہوں نے آرمی اور آرمی کی قیادت کے خلاف بات کی، گالم گلوچ کی،نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور عام پبلک کو اکسایا،ٹویٹر پر بھی آرمی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے،محب وطن شہری ہونے کے ناطے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، اعظم سواتی کے خلاف دفعہ 131-153-500-501-504 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

واضح رہے کہ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتارکر لیا ہے، ۔پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں،اعظم سواتی کو ایک بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا وہ ضمانت پر رہا تھا گذشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کوان کے گھر سے گرفتار کیا،اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے









