خانیوال ( وقار پراچہ )ایران میں منعقدہ ورلڈ ملٹری تیکوانڈو چیمپیئن شپ میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے انٹر نیشنل تیکوانڈو چیمپیئن محمد وسیم جاوید پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ ملٹری تیکوانڈو چیمپیئن شپ کے لیے ایران کے شہر تہران میں تیکوانڈو انڈر 30 انفرادی اور مکس پومسے ایونٹ میں دو سلور میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا اس شاندار کامیابی پر پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان آرمی سپورٹس کے عہدیداران سمیت چیئرمین سپورٹس پروموشن سوسائٹی ملک عطاء الرحمٰن ایڈووکیٹ ملتان ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال طاہر نسیم بیڈ منٹن کوچ ابرار الحق نیشنل باکسنگ ریفری جج محمد پرویز پراچہ نے محمد وسیم جاوید آرائیں اور والد محمد جاوید آرائیں کو مبارکباد دی۔
محمد پرویز پراچہ نے مزید اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال پہنچے پر محمد وسیم جاوید کا سپورٹس اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔
ورلڈ ملٹری تیکوانڈو چیمپیئن شپ میںدو سلور میڈلز جیتنے پر محمد وسیم جاوید کو مبارکباد








