بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کااعلان،عمران خان نے امپورٹڈ حکومت کو کلین بولڈ کردیا،طاہرصادق،ایمان طاہر

اٹک (ثاقب خان کھٹڑ)پی ٹی آئی کے رہنماؤں میجر طاہر صادق اور این اے 50 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ایمان طاہر صادق نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، لوٹوں کے بل بوتے پر کھڑی حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، پی ڈی ایم کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں طاہر صادق نے کہاکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے علیحدگی کا اعلان کرکے کپتان نے امپورٹڈ حکومت کو کلین بولڈ کردیا ، فوری الیکشن کا اعلان حکومت کے پاس آخری حل ہے،اس میں جتنی دیرہوگی حکمرانوں کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام نے حقیقی آزادی مارچ میں جس جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی اس نے میرا دل جیت لیا اللہ نے مجھے عوام کی طاقت سونپ دی ہے، میں اپنے رب کا اس فضل و کرم پر شکر گزار ہوں ۔
ادھر ایمان طاہر صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹک کی عوام نے میجر طاہر صادق کی قیادت میں آزادی مارچ میں جس ولولے کے ساتھ شرکت کی وہ تاریخ کا روشن باب ھے ۔میجر طاھر صادق کے سپاہی پنجاب کے تمام اضلاع سے بازی لے گئے ہیں،سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت میجر طاہر صادق پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح میجر گروپ کے مقامی راہنما اور ورکرز کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ،پارٹی  کو مزید منظم کریں گے اور ایک ایک پولنگ سٹیشن پر میجر گروپ کے نوجوان پی ٹی آئی کا پرچم بلند کریں گے ۔
ایمان طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان جب اور جہاں کال دیں گے ، اہم ان کے مشن و منشور کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، میجر گروپ اپنے قائد کے اعتماد پر ہمیشہ کی طرح اب بھی پورا اترا ہے اور مستقبل میں بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔