اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 3 دن میں فارغ ہوجائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسمبلی نمائندہ نہیں رہی، پی ٹی آئی کے استعفوں کے نتیجے میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوجائیں گی۔
پنجاب میں عدم اعتماد 3 دن میں فارغ ہوجائے گی، فوادچودھری








