بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چار روز ہ سوات فیسٹیول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذ یر ہوگیا

پشاور(ممتازنیوز) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے اشتراک سے خیبر پختونخوا کے دلکش اورجنت نظیر وادی سوات کے پرفضا مقام فضا گٹ پارک میں چار روزہ جشن سوات فیسٹول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔جس میں مقامی شہریوں اورملک بھرسے آئے ہو ئے مردوخواتین سیاح نے کافی دلچسپی لیکر لطف اندوز ہوئے۔فضاگٹ کے مقام پرمنعقدہ سوات فیسٹول کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان،یوتھ آفیسر فرہاد علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود رہے۔فیسٹول میں مقامی گلوکاروں شاہدخان اور ایاز سمیت پشتو کے مشہور گُلوکار ہمایون خان اور توروالی ستار موسیقی کے استاد میر افضل نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔۔فیسٹول میں بچوں کیلئے کھیلوں کے مقابلوں سمیت فنکاروں نے بہترین خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔فیسٹول کومزیدچارچاندلگانیاورشہریوں کی دلچسپی کیلئے کھانے پینے اور ہاتھوں کے نے مختلف اشیاء کی سٹالز بھی لگائے گئے۔فیسٹیول میں مقامی اور دیگر اضلاع کے گلوکاروں، فنکاروں اور شُعراء نے سٹیج پر اپنے فن کا عمدہ مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔ پشتو کے مشہور گُلوکار ہمایون خان نے بھی اپنے سریلی اواز سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ توروالی/بحرین سے تعلق رکھنے والے ستار موسیقی کے استاد میر افضل نے اپنے فن کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے۔فیسٹیول میں سوات اور خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے، فیسٹیول کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ یاد رہے یہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سوات میں پہلا فیسٹیول ہے۔ سیلاب اور حالیہ دہشت گردی کے افواہوں کے پھیلنے کے بعد حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوات نے خوف کی فضا کے خاتمے کے لئے فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جلد ہی مزید فیسٹیول گبین جبہ، ملم جبہ اور کالام میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پر امن سوات کے نام سے ضلع سوات میں چار روزہ فیسٹیول کاباقاعدہ آغاز ”صوفی نائٹ” سے کیا گیا، جس میں ہندوستان کے ”شام چوراسی” گھرانے کے مشہور قوال اور فنکار شجاعت علی خان نے پرفارم کیا، جس نے سوات کی تاریخ کی پہلی قوالی کرنے کا اعزاز حاصل کیااس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی جناب اصغر سورانی نے ملک بھر سے آئے ہوئے ہاکی کے 18ٹیموں کو سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا اور ہاکی چمپیئن شپ کیلئے کئے گئے انتظامات بارے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پر آمن سوات کا پیغام ہم پوری دنیا کو دینگے۔صوفی نائٹ اور پٗرامن سوات فیسٹیول منعقد کرنے کے ذریعے دنیا کو یہ میسج پہنچا نا مقصود ہے کہ قدرتی حسن سے مالا مال وادی سوات امن کا گہوارا ہے۔ یہاں مکمل امن ہے، اور ملکی و غیر ملکی سیاح بلا خوف و خطر سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے اور سرمائی موسم سے لطف اٹھانے کیلے بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔