بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دبئی حکومت کا بڑا فیصلہ ، رمضان المبارک سے قبل 540 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی حکومت کا بڑا فیصلہ ، رمضان المبارک سے قبل 540 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے حکم جاری کیا ہے کہ ملک میں مختلف مقدمات میں قید ، 540قیدیوں کو رمضان المبارک سے پہلے رہا کیاجائے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہر سال معافی پانے والے قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کی تکلیف کو کم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔