بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارجنٹینا سے فتح پر سعودی کھلاڑی کو ’رولز رائس‘ ملنے کی خبریں، ہیڈکوچ کا ردعمل آگیا

فٹ بال ورلڈکپ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو شکست کے بعد خبریں سرگرم تھیں کہ اس تاریخی فتح کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہر کھلاڑی کو مہنگی ترین گاڑی رولز رائس تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے تاہم اب سعودی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کوچ ہرو رینارڈ نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری فیڈریشن اور وزارت کھیل سنجیدہ ہے اور یہ ان چیزوں کیلئے مناسب وقت نہیں ہے‘۔

سعودی کوچ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ارجنٹینا سے میچ سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارجنٹینا سے ہمارا ہونے والا میچ تینوں میچز میں انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی صالح الشہری بھی ارجنٹینا سے میچ کی فتح کے بعد ٹیم ممبران کو مہنگی گاڑیاں ملنے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں سعودی عرب کو پولینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔