ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔
ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیٹر نے بولر کی خوب درگت بنائی۔
ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس کے 49 ویں اوور میں بلے باز رتوراج نے بولر کی خوب درگت بنائی اور چار گیندوں پر چار چھکے رسید کیے۔
بیٹر کی جانب سے ایسی پٹائی پر بولر پریشر میں آگیا اور پانچویں گیند نوبال کرادی جس پر بلے باز نے نوبال پر بھی چھکا لگادیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر 7 رنز ملے۔
6 6 6 6 6nb 6 6 in an over from Ruturaj Gaikwad 🔥
(via @BCCIdomestic) pic.twitter.com/tlFZjj7hnA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 28, 2022
بلے باز نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی مسلسل چھکے لگائے اور ایک اوور میں 43 رنز بٹور لیے۔









