بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جھنگ چینوٹ ، آفیسر ایسوسی ایشن کا اجلاس،رائے نامہ پر رائے ریاض حسین کو خراج تحسین ،تین سال کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور(ممتازنیوز)جھنگ چنیوٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کا سالانہ اجلاس جھنگ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سینئر بیورکریٹ صاحبزادہ سلطان حمید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلا س میں انفارمیشن گروپ کے ریٹائرڈ سینئر افسر رائے ریاض حسین کوتین سال کے لئے بلامقابلہ ایسوسی ایشن کاصدر منتخب کرلیا گیا اور اپنی سوانح عمری “رائے نامہ”کی اشاعت پرانہیں سراہا گیا۔ رائے ریاض حسین کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دو باراور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے ایک بار پریس سیکرٹری رہے، ریاض حسین نے جاپان اور بھارت کے علاوہ قومی خبر رساںادارے “اے پی پی ” کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں ۔اجلاس میں مزید برآں اس میٹنگ میں رائے ریاض حسین کی جھنگ چنیوٹ کے لئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ تین سال کے لئے متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر صحت کی خرابی کی بنا پر سبکدوش ہونے والے صدر نے رائے ریاض کے لئے نیک خواہشات اور پورے تعاون کا یقین دلایا ۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے علاوہ دونوں اضلاع کی ترقی کےلئےایسوسی ایشن کے ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر رائے ریاض حسین نے صاحبزادہ سلطان حمید کو اپنی کتاب ” رائے نامہ ” بھی پیش کی۔