بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ،اسملیاں تحلیل کریں یااستعفے دیں،کوئی فرق نہیں پڑیگا ،رہنمامسلم لیگ(ن)سعودی عرب

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نےکہاہے کہ لانگ مارچ کی ناکامی کے بعدپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بوکھلاہٹ کا شکارہیں ، ان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان بھی بوکھلاہٹ کا ہی نتیجہ ہے،تاہم سابق وزیراعظم کو اس اقدام سے بھی کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ سعیداحمداور عمر مسعودپوری نے کہاکہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لئے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا،مسلسل ناکامیوں کے بعد وہ مایوس ہوچکے ہیں اس بات کا اندازہ ان کی بے ربط گفتگو سے لگایاجاسکتا ہے،صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں کی باتیں حکومت کو دباؤ میں لانے کا نیا ہربہ ہے مگر اس میں بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی، حقیقت یہی ہےکہ عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل سیاسی استحکام سے جڑا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے عمران خان کی انتشار اور فتنہ پھیلانے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کاوشوں سے معاشی مسائل سے نبردآزماہے اور وہ وقت دورنہیں جب ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیاجائے ۔