بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر بڑی پابندی عائد

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں، چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، چھالیہ ترکی لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ جانیوالے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں۔