بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برازیل کیخلاف میچ سے قبل سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس پولیس کار سے ٹکرا گئی

دوحا(سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کیخلاف میچ سے قبل سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس پولیس کار سے ٹکرا گئی۔

اسٹیڈیم کی جانب جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک سست ہوئی، اس دوران آگے جاتی پولیس کار کی بیک سے سوئٹزر لینڈ ٹیم کی بس ٹکراگئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا، اس لیے پورا اسکواڈ اہم میچ کیلیے اسٹیڈیم تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے ہر ٹیم بس کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں۔
اس میچ میں برازیل نے سوئس ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔