کراچی(نیوز ڈیسک) اورنگی ٹاؤن اور ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن شہری اور اہلکار پراسرار فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔
پاکستان بازار تھانے کی حدود مکان نمبر117 سیکٹر سی 12 اورنگی ٹاؤن میں پراسرا فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ وقار علی ولد منیر حسین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن میں پراسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت 30 سالہ عدیل یوسف کے نام سے کی گئی۔
زخمی اہلکار ٹیپوسلطان تھانے میں تعینات ہے ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکار اپنے اسلحہ کی اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔









