بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی

کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ارکان 6 جبکہ ایک ویمن ریزرو سیٹ پر ایوان کا حصہ ہیں ، صوبائی اسمبلی میں کچھ پی ٹی آئی ارکان استعفوں پر آمادہ نظر نہیں آتے ، پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا سردار رند کو پارلیمانی لیڈر اور صوبے کی قیادت سے ہٹانا ماضی کی غلطیوں کا تسلسل ہی ثابت ہورہا ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ چارارکان کاہم سے رابطہ ہے، ان کا کہناہے کہ عمران خان ہمیں جو کہیں گے ہم اس پر عملدرآمد کریں گےتاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ تین ارکان سرداررندکے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ پارلیمانی سیٹ اپ میں کوشش ہر سیاسی جماعت نے کی لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ بلوچستان کے پارلیمان میں پارٹی ووٹ پر نہیں قبائلی حیثیت کی وجہ سے نمائندے ایوان تک پہنچتے ہیں۔