اسلام آباد:ُپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔
امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔
امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔
فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے سفارتخانے میں ملاقات








