پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے غیر ملکی صحافی کے انگریزی میں سوال کرنے پر اسے معصومانہ جواب دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ سے غیر ملکی صحافی نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن کے بارے میں انگریزی میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے پورا جواب بھی دیا۔
Never a dull moment with Naseem Shah ♥️ #PAKvENG https://t.co/yhdKl8T2km
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 29, 2022
تاہم صحافی نے جب دوسرا سوال انگریزی میں کیا تو نسیم شاہ نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھائی مجھے صرف 30 فیصد انگریزی آتی تھی اور اب میری انگریزی ختم ہوگئی، جس پر زور دار قہقہہ لگا،بعد میں نسیم شاہ نے صحافی کے سوال کا جواب بھی دیا۔
خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔









