ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شیو نرائن چندر پال کے بیٹے بھی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔
ٹیگ نرائن چندر پال نے آج آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مشہور بیٹر برائن لارا نے ٹیگ نرائن چندرپال کو ٹیسٹ کیپ دی۔
شیو نرائن اور ٹیگ نرائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پانچویں باپ بیٹے ہیں۔
A moment he'll never forget! Tagenarine Chanderpaul receiving his Test cap from West Indies batting legend Brian Charles Lara @BrianLara #AUSvWI #MenInMaroon pic.twitter.com/DIpQsz6ycQ
— Windies Cricket (@windiescricket) November 30, 2022
ٹیگ نرائن چندر پال ٹاپ آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوا ہے۔









