اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب تھوڑا تحمل کریں سرپرائزکا انتظار کریں،عمران خان کیسے کھلاڑی تھے ایک باؤنسر پر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ عمران خان نے پارلیمان کی عزت نہیں کی تو پارلیمان نے بھی عمران کو عزت نہیں دی۔ پارلیمان نے عمران خان کو دوسری بار دھکے مار کر باہر پھینک دیا، چور دروازے سے اقتدار میں گھسنے والے بے آبرو ہو کر اقتدار سے نکلتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان کے پاس عوام کا حقیقی مینڈیٹ تھا ہی نہیں، بیساکھیاں نکل گئیں تو کپتان اوندھے منہ گر پڑا۔
عمران خان کیسے کھلاڑی تھے ایک باؤنسر پر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، اب سرپرائز کا انتظار کریں، فیصل کریم کنڈی








