اسلام آباد(ممتاز نیوز) نظریہ پیپلز پارٹی مستحکم اور مظبوط پاکستان کا نام ہے،بھٹو اور اس کے جیالوں نے اپنے خون سے پاکستان کو مظبوط بنایا ہے۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے پیپلزپارٹی کے قائدین، کارکنان، عہدیداران اور چاہنے والوں کو پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آج سے 55 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے ساتھیوں نے جس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی وہ ملک کے غریب اور پسی ہوئی عوام کی امنگوں کی علامت بن چکی ہے، پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت اور عوام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک مظبوط نظریہ کا نام ہے، سلیم بھٹی نے کہا کہ شہید بھٹو کا دیا ہوا آئین ہی تمام اکائیوں اور 22 کروڑ لوگوں کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے جس نے سب کو جوڑ کر ایک پیج پر یکجا کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کی شہادتوں اور قربانیوں کی وجہ سے کوئی بھی پیپلزپارٹی کے خلاف سامراجی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، قائد عوام وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو 1973 کے آئین کی صورت میں مکمل دستور فراہم کیا، پیپلز پارٹی نے 18 آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کی اصل روح کے مطابق بحال کیا اور صوبوں کو اختیارات دیے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی اور میزائل ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنایا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تینوں ادوار میں بے مثال قومی خدمات سرانجام دیں،سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کے ساتھ ساتھ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے بھی ہر سامراجی آمریت کے حواریوں کے خلاف لازوال جمہوری جدوجہد کی قیادت کی،آج پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے عزم اور ولولے کے ساتھ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مرد حر آصف علی ذرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا گر منتشر ہجوم کو قومی دھارے میں واپس ڈالا۔ہم سب بھی استحکام پاکستان کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
نظریہ پیپلز پارٹی مستحکم اور مظبوط پاکستان کا نام ہے، محمد سلیم بھٹی








