بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان ؛ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ،پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جس کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک کیا جانے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 35سالہ حوالدار پاروش جام شہادت نوش کرگئے ۔